قومی اسمبلی کا اجلاس 29فروری کو طلب کئے جانے کاامکان

عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کا اجلاس 29 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب اراکین 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد حلف اٹھائیں گے اور پھر یکم مارچ کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور چار مارچ کو وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔
عام انتخابات کے بعد حکومت سازی اور اہم عہدوں کے حصول کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے سے ملاقاتوں میں پار شیئرنگ فارمولے طے کرنے میں مصروف ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جیتنے والے امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد تین دن کے اندر آزاد امیدوار کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں، جن کی بناء پر متعلقہ سیاسی جماعت مخصوص نشستیں
کلیم کر سکے گی۔
