قومی اسمبلی :بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

قومی اسمبلی میں بلوچستان میں دہشتگردی کاروائیوں کی مذمت اور عسکری اداروں کوخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گرد کارروائیوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردانہ کارروائیوں میں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے جیسے گھناؤنے اور غیر انسانی حربے اپنائے گئے۔

دہشت گرد نیٹ ورکس خواتین کے استحصال زبردستی ذہنی دباؤ اور بلیک میننگ کے ذریعے انہیں ریاست اور معاشرے کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو اسلامی پاکستانی اور بلوچ اقدار کی سراسر منافی ہے، ایوان سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں صوبائی حکومت بلوچستان اور سول انتظامیہ کے بروقت اور موثر اقدامات کو سراتا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ ایوان شہداء زخمیوں کے اہل خانہ سے مکمل یکجتی کا اظہار کرتا ہے، شہری ابادی خواتین اور بچوں پر حملے ناقابل معافی جرائم ہیں، ریاست ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اصول پر فیصلہ کن کاروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں موجود تمام جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی، سمجھنے کی ضرورت ہے یہ آذادی کی جنگ نہیں دہشت گردی ہے، اس جنگ کو مقصد پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا ہے۔

Back to top button