قومی اسمبلی:ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قراردادپیش

پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت، قومی یکجہتی اور عوامی حقوق کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ 4 اپریل 1979 کو انھیں ایک متنازع عدالتی عمل کے تحت پھانسی دی گئی۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں اپنے فیصلے میں تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا، لہٰذا انھیں سرکاری سطح پر قومی شہید تسلیم کیا جائے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے، جبکہ تعلیمی نصاب اور قومی ریکارڈ میں ان کی خدمات کو شامل کیا جائے۔
