قومی اسمبلی،سینیٹ:شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقادپر قرارداد منظور

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پرقرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

اسپیکرایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پیش کی۔سینیٹ میں تحریک انصاف نےقرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد کامتن

قرارداد کے متن میں لکھا گیاہے کہ یہ ایوان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان حکومت کی کونسل کے23 ویں اجلاس کےکامیاب انعقاد پر صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف،حکومت پاکستان اورپاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

قراردادمیں لکھا گیاہےکہ یہ ایوان صدرمملکت جناب آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،سابق سپکرصاحبان جنہوں نےعلاقائی تعاون کے فروغ کےلئےاپنا کردار ادا کیا، کوخراج تحسین پیش کرتاہے۔

ایوان ایس سی او کے اہداف کی حمایت کرتا ہے،متن

یہ ایوان ایس سی او کے اہداف اور مقاصد کےحصول کےلئےحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کے عزم کے اظہار کوسراہتا ہے۔یہ ایوان سمجھتا ہے کہ 27سال بعد پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم جیسا کوئی بڑا ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لئے اہم سنگ ہے، یہ ایوان حکومت کوسفارتی محاذ پرملنےوالی کامیابیوں پرخراج تحسین پیش کرتاہے۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ یہ ایوان سمجھتاہے کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس سے پاکستان کامثبت تشخص ابھرا ہے۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کےکامیاب انعقاد سےپاکستان کوعلاقائی تجارت،امن و استحکام کو فروغ ملے گا، یہ ایوان شنگھائی تعاون تنظیم کےخطے میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اورسلامتی کےمسائل پراہم کردارکوتسلیم کرتا ہے۔

حکومت کا کل سینیٹ میں آئینی ترمیم پیش کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پاکستان خطےکا اہم اور متحرک ملک ہے، خطے کے اہم علاقائی اور سلامتی کے مسائل پر ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کا مضبوط موقف پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے۔ یہ ایوان حکومت پاکستان، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس،رینجرز اور پاک فوج کے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)سمٹ کےکامیاب انعقادکے لئےاہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد کےمتن میں لکھا گیا ہےکہ یہ ایوان ایس سی او کانفرنس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کوخوبصورتی سےسجانے، مہمانوں کا خیرمقدم کرنےاورپاکستان کے وقار کو بلند کرنے کے لئے تمام حکومتی اداروں کی خدمات کوسراہتا ہے اور ایس سی او سربراہ سمٹ میں شرکت کے لئےآنےوالے ہمانوں کی پاکستان آمد سےلےکر ان کی رخصتی تک جن اداروں اورآفیشلز نے اپنے فرائض انجام دیئے،ان سب کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

Back to top button