کورم پورا نہ ہو نے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی

حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم مکمل کرنے میں ناکام رہی، جس کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔
اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن کے رکن نے کورم کی نشاندہی کی۔ کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی محبوب جان نے کی۔
کورم پورا نہ ہونے کے باعث سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی کارروائی روک دی اور اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک مؤخر کر دیا۔
قومی اسمبلی میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 240 ہے، جبکہ اجلاس کا کورم پورا کرنے کے لیے کم از کم 84 ارکان کا ایوان میں موجود ہونا لازمی ہے۔
