قومی اسمبلی،کسی رکن کے پیسےگرنے پرسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیئے

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران  ایک دلچسپ  واقعہ، ایوان میں کسی رکن کے پیسےگرنے پرسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیئے۔

اجلاس کے دوران  ایوان  میں کسی رکن کے  پیسے  زمین پر گرگئے۔اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق  نے  پیسے ایوان  میں لہرا کر  پوچھا کہ یہ کس کے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے  زمین  سے ملے ہیں۔اس موقع پر  پیسے لینےکے لیے متعدد اراکین  نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔

سپیکر ایاز صادق نےکہا کہ  یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، ان کی اس بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

اجلاس ختم کرتے ہوئے سپیکر نے بتایا کہ یہ  اقبال آفریدی کے پیسے تھے جو انہیں واپس کردیے گئے ہیں۔

Back to top button