اصلاحات کیلئےقومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،شاہ محمود قریشی

رہنماپی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ اصلاحات کیلئےقومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کے صلاحیت نہیں رکھتا۔
شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومت ٹھنڈے دل اور دماغ سےملک کا سوچے، نفرت مٹانے اور خلیج کم کرنے کی ضرورت ہے۔درگزر کرنے کی ضرورت ہےہمیں آگے بڑھنا ہو گا، پہلے لوگوں نے اس ملک کو ٹوٹتے دیکھا اب ملک ڈوب رہاہے،اس وقت قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے ایک بڑا قومی معاہدہ ہونا چاہیئے۔
شاہ محمود قریشی کاپیپلزپارٹی پرتنقید کرتےہوئے ہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 73 کا آئین بنانے پر یاد رکھا جاتا ہے تو اسی طرح آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے پر یاد رکھا جائے گا۔
سابق وزیر نے کہا کہ تمام جماعتیں ایک آزادانہ اورخود مختار الیکشن کمیشن پر اتفاق کریں، وہ الیکشن کمیشن جس میں ازادانہ اورخود مختار الیکشن کروانے کی صلاحیت بھی ہو، ازاد اور خود مختار الیکشن کمیشن سےکسی کو نقصان نہیں ہو سکتا، آج اگر کوئی الیکشن ہارتا ہے تو ائندہ وہ جیت بھی سکتا ہے، خود مختار عدلیہ اور خود مختار میڈیا سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت کیڑے تو ہزاروں نکالےجاسکتے ہیں مگر یہ وقت ہے کہ ہمیں مثبت چیزوں کی جانب دیکھنا ہوگا، ذوالفقار علی بھٹو کو 73 کا ائین بنانے پر یاد رکھا جاتا ہے تو اسی طرح اصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو ائین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
