قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات مسلسل شکست کی بڑی وجہ قرار

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20میں شکست قومی ٹیم میں اختلافات کی بڑی وجہ قرار دیدی گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں پر اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں،محمد حفیظ کی کچھ کھلاڑیوں کو لیگ کیلئے اجازت نہ دینے پر سینئر کھلاڑیوں کھلاڑیوں کے ساتھ ٹھن گئی۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی آج 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد اب ٹیم میں ہونے والے اختلافاق کھل کر سامنے آنے لگے ہیں ۔
ذرائع نے بتا یا ہے کہ قومی ٹیم کے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کے ساتھ ٹھن گئی ہے کیونکہ انہوں نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کیلئے لیگز کے دروازے بند کر دیئے جبکہ ان کے لیگ ٹیموں کے ساتھ معاہدے بھی تھے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ’ انٹر نیشنل لیگ ٹی 20کیلئے این او سی جاری کئے تھے لیکن محمد حفیظ کی جانب سے کچھ کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے منع کر دیا گیا ، کلیئرنس نہ ملنے اور اعتراض کرنے پر سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ شدید تلخی ہوئی اور اس تلخی کے نتیجے میں کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت بھی کم ہو گئی۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، اعظم خان اور محمد وسیم کے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوینٹی سے معاہدے ہیں ۔
