قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں پاکستانی شیف کی خدمات حاصل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کی خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کے ساتھ پاکستان سے شیف بھی سری لنکا پہنچایا گیا ہے تاکہ کھلاڑی اپنی پسندیدہ اور روایتی پاکستانی ڈشز سے لطف اندوز ہو سکیں۔ مینیو میں کھلاڑیوں کی پسند کے مطابق مختلف پکوان شامل ہیں، جو نہ صرف کھیل سے قبل بلکہ پریکٹس اور میچز کے دوران بھی دستیاب رہیں گے۔
اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں بہترین صحت اور توانائی کے ساتھ میچز میں کارکردگی دکھانے کے قابل بنانا ہے۔
