قومی کرکٹرز کو واجبات کی ادائیگی کر دی گئی

سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل ، قومی کرکٹرز کو واجبات مل گئے
ورلڈ کپ سے پہلے شروع ہونیوالا قومی کرکٹر کا سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازعہ حل ہوگیا۔قومی کرکٹرز کی رضا مندی اور کنٹریکٹ پردستخط کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے واجبات کی ادائیگی کرنا شروع کردی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہوں میں بڑا اضافہ کیا جبکہ میچ فیس بھی بڑھادی۔
ڈی کیٹیگری میں شامل شان مسعود نے گزشتہ روز کنٹریکٹ پردستخط کردیئے۔نسیم شاہ انگلینڈ سے واپسی پر کنٹریکٹ پردستخط کریں گے۔افتخاراحمد نے بھی ڈی کیٹیگری میں کافی سوچ وبچار کے بعد دستخط کردیئے۔
