قومی لفٹر نوح بٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

کامن ویلتھ گیمز کےگولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نےتاشقند میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چمپئین شپ میں400 کلوگرام وزن اٹھا کرنئی تاریخ رقم کردی۔
قومی پاور لفٹرنے120 کلو گرام کیٹیگری کےاسکاٹ ایونٹ میں400 کلوگرام وزن اٹھا کر ایشیا میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
قومی پاور لفٹرنےایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔
تائیوان کےینگ پی یو نے380 کلو گرام وزن اٹھا کر ریکارڈبنایا تھا، قومی پاورلفٹر نے بینچ پریس میں سلور میڈل حاصل کیاجبکہ ڈیڈ لفٹ اور ٹوٹل میں ڈس کوالیفائی ہوگئے، یکم دسمبر سےشروع ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چمپئین10دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نےجنوبی افریقہ میں ہونےوالی کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اور کامن ویلتھ گیمز کے گولڈمیڈلسٹ نےجنوبی افریقہ کےسن سٹی میں اپنے پہلے پاور لفٹنگ مقابلےمیں370 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کےپہلے پاورلفٹنگ گولڈ میڈلسٹ کےطورپرتاریخ میں اپنا نام روشن کیا تھا۔
