جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےقومی ٹیم کااعلان

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئےپلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

 انگلینڈ کیخلاف ہوم سیزیز کے آخری دو میچوں کیلئےڈراپ ہونیوالےبابراعظم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم میں 3 سال بعد شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ سینچورین اور دوسرا میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نے سینچورین کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میں ڈراپ ہونے والے بابر اعظم کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں مسلسل ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق بھی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بھی قومی ٹیم میں تین سال بعد کم بیک کیا ہے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور شان مسعود اوپن کریں گے جبکہ بابر اعظم نمبر تین اور کامران غلام چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئیں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود(کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد عباس شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ اور فاسٹ باؤلنگ دونوں ٹیموں کے لیے میچ میں اہم کردار ادا کریں گی، دونوں ٹیموں نے ایک جیسے ٹیم کمبینیشن کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے، جنوبی افریقہ کے پاس چار سیمرز ہیں، پچ کو دیکھتے ہوئے آپ کو اپنے فاسٹ باؤلرز پر بھروسہ کرنا ہوگا۔’

میچ میں مجموعی طور پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ دونوں ٹیموں نے پچ کے فاسٹ باؤلنگ کے لیے سازگار ہونے کی وجہ سے چار، چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

Back to top button