سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق حسن نواز کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں سکواڈز سے ریلیز کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی جگہ کسی نئے کھلاڑی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ فخر زمان اور عبدالصمد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ فخر زمان پہلے سے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
اس کے بعد ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہوگی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
