ٹی 20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔
پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی اور 4 فروری کو پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین وارم اپ میچ کھیلا جائےگا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔
پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔
گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرےگی جب کہ اس کا دوسرا امتحان 10 فروری کو امریکا کے خلاف میچ سے ہے۔
قومی ٹیم کا 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا، تاہم اب حکومتی اعلان کے بعد قومی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلےگی۔
گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلےگی۔
