FBR میں 80 سینئر افسران کے ملک گیر تبادلے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 80 سینئر افسران کے اچانک ملک گیر تقرر و تبادلوں سے محکمے میں ہلچل مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز اور کسٹمز فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل، کلیکٹر، کمشنرز اور ممبران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 19، 20 اور 21 کے افسران کو فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے اور عملدرآمد رپورٹ ہیڈکوارٹر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

منگل، 11 نومبر کو جاری ہونے والے ان تقرر و تبادلوں کے بعد ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں دن بھر گہما گہمی اور غیر معمولی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران نئے فرائض کی انجام دہی کے لیے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

Back to top button