نیٹو نےتر کیہ آنیوالاایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا

نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔
ترکیے نے تمام فریقوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کریں۔
خیال رہے کہ ترکیے کے ہاتائے صوبے کے قریب شہر انجرلیک میں امریکا کا ایک فضائی اڈہ بھی موجود ہے۔ حکام کے مطابق نیٹو کے دفاعی میزائل کے ذریعے تباہ کیے گئے ایرانی میزائل کا ملبہ ہاتائے کے علاقے میں گرا۔ایران نے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق میزائل عراق اور شام کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ترکیے کی جانب بڑھ رہا تھا، جسے مشرقی بحیرۂ روم میں تعینات نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ترکیے کی جانب بیلسٹک میزائل فائرکرنے پر انقرہ میں ایرانی سفیر کو ترک وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔
ترک سفارتی ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے بھی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
