نیٹوآبنائےہرمزکی جارحیت کیلئےنہیں بنا،فرانس کاٹرمپ کوبھرپورجواب

فرانسیسی صدرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو ایک فوجی اتحاد ہے اور اس کا قیام سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہے بنائے ہرمز میں جارحانہ حملے شروع کرنے کیلئے نہیں۔
رائٹرز کے مطابق پیرس میں وار اینڈ پیرس کانفرنس میں فرانس کی جونیئر آرمی وزیر الیس روفو نے بتایا کہ میں یاد دلانا چاہتی ہوں کہ نیٹو کیا ہے، یہ ایک فوجی اتحاد ہے، جس کا مقصد یورو اٹلانٹک خطے میں سیکیورٹی ہے، یہ اس لیے نہیں تشکیل دیا گیا کہ آبنائے ہرمز پر حملے کیے جائیں جو ممکنہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہو امریکی آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کے لیے اتحاد میں شرکت سے فرانس کے انکار سے ناراض ہیں لیکن پیرس آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے آزادانہ اور مؤثر انداز میں بحالی کے منصوبے کے حق میں ہے۔
ایمانوئیل میکرون کی قریبی تصور کی جانے والی سفارتی امور میں تجربہ رکھنے والی وزیر نے بتایا کہ میں اس چڑچڑے پن کو سمجھ سکتی ہوں لیکن میں امریکا کی طرف سے بات نہیں کر رہی ہوں بلکہ میں ایک ملک کے لیے بات کر رہی ہوں جو اٹلانٹک الائنس (نیٹو) کا ایک بانی رکن ہے اور یورپی یونین کا بھی بانی رکن ہے۔
