عمران خان کے حوالے سے نیوز کانفرنس میں فطری ردعمل دیا گیا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے نیوز کانفرنس میں فطری اور قدرتی رد عمل دیا گیا ہے،فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑسکتے، اس جنگ کو اپنا نہیں سکتے،شہیدوں کے جنازے نہیں پڑھ سکتےاور اس کے بجائے بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف انٹرویو دیتےہیں تو پھر یہی زبان سنیں گے جو سنی ہے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کی ذمہ داری عمران خان پر ہے،ان کی ہمشیرہ کی بھارتی میڈیا سےگفتگو فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی،بھارت کے ساتھ کشیدہ ماحول میں انہوں نے جان بوجھ کر انٹرویو دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب کچھ پی ٹی آئی کی مرضی سے ہو رہا ہے، جو کچھ سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے کیاکبھی پی ٹی آئی نے اس کی مذمت کی ہے؟
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو کوئی لفٹ نہیں کراتا،ان کی پارٹی کے ورکرز ان کےخلاف بیان دیتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کیا بات کریں گے جب ان کی اپنی پارٹی مخالفانہ بیانات دے رہی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشت گردی کےخلاف جنگ نہیں لڑ رہے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کا اب کوئی امکان نہیں: رانا ثنا اللہ
خواجہ آصف نے کہاکہ فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی،پی ٹی آئی دہشت گردی کےخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔
