قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے،دہشتگرد ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں: وزیراعظم

شہباز شریف نےکہا ہےکہ قدرت نےپاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے،کھربوں ڈالر کے خزانے ملک کےپہاڑوں کے اندر موجود ہیں، دہشت گرد پاکستان کو ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سےروکنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں رب ذوالجلال کا احسان پاکستان تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان رب العزت کا عظیم تحفہ ہے،اللہ تعالیٰ نےماہ رمضان میں یہ تحفہ عطا کیا، قیام پاکستان ہمارے لیےکسی معجزے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم تقاضہ کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں، دہشتگردی کےخاتمے کےلیےافواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں، ملک میں تفریق، مذہبی منافرت ہےتو یہ ان اعظیم قربانیوں کےساتھ بےوفائی ہے، ملک کے وقار وعزت کو داؤ پر لگایا جارہاہے، آنےوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد کےلیے ہم اپنےذاتی مفادات اور انا کوپاکستان کے تابع کریں گے۔

فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی ،مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

 

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، کھربوں ڈالر کے خزانے ملک کے پہاڑوں کے اندر موجود ہیں اور  دہشتگردی کا ایک مقصد پاکستان کوان وسائل سے استفادہ کرنےسے روکنا ہے، دہشت گردوں کا ایک ہی مقصد ہےکہ پاکستان قدرت کے دیے ہوئےخزانے سےفیض یاب نہ ہوسکے۔

انہوں نےکہا کہ ایسےعناصر کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی گوارا نہیں، وہ پاکستان کےدشمن ہیں جن کو ملک کی ترقی و خوشحالی گوارہ نہیں،بخوبی جانتے ہیں دہشتگردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے، دہشت گردی کےتانے بانے دور تک ملتےہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے ملکی تحفظ کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، ذاتی اختلاف بھلاکر قومی یکجہتی اور اتفاق ترقی کا واحد راستہ ہےاور اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکتا ہے۔

Back to top button