نواجون جہاز کے خفیہ خانے میں‌ چھپ کر فرانس پہنچ گیا

نوجوان جہاز کے خفیہ خانوں میں چھپ کر الجزائر سے فرانس پہنچ گیا، ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کے نچلے حصے میں چھپ کر بیٹھا تھا۔

ویڈیو میں شخص انتہائی خوف اور گھبرائے ہوئے انداز سے لوگوں کے سوالات کے جواب دیتے نظر آ رہا ہے۔

اس شخص نے الجزائر سے فرانس تک یوں ہی سفر کیا لیکن اس کا راز فرانس کے چارلس دی گول ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت اس وقت کھلا جب تمام مسافروں کے اترنے کے بعد سامان آف لوڈ کیا جا رہا تھا۔

امریکی شخص نے نیا ملک بنانے کیلئے جزیرہ خرید لیا

عملے کے مطابق سہما ہوا نوجوان خفیہ حصے میں چھپا بیٹھا تھا جس کے بعد عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، بعض خبریں ہیں کہ جلد اس مسافر کو فرانس سے واپس اس کے ملک بھیج دیا جائے گا۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے الجزائر میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو نوجوان کے طیارے کے خفیہ مقام پر پہنچنے کی تحقیقات کرے گی۔

Back to top button