نوال سعید بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید کا پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں منوج باجپائی کیساتھ کام کرنا چاہتی ہوں ۔

اداکارہ نوال سعید نےکہا کہ میری زیادہ ترفالوونگ بھارت سے ہے اور مجھے معلوم نہیں کہ وہاں کیسے مشہور ہوئی۔وہاں ہمارے ڈرامے پسند کئےجاتے ہیں جس طرح بھارتی فلمیں یہاں دیکھی جاتی ہیں پاکستانی ڈرامے بھارت میں مقبول ہیں تو ہو سکتا ہے انہوں نے میرا کوئی ڈرامہ دیکھا ہو یا پھر کوئی میم وائرل ہوا تھا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ مجھے جاننے لگے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے سلمان خان پسند ہیں لیکن اگر بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا تو منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی کیونکہ مجھے ان کی اداکاری بہت پسند ہے۔

Back to top button