توشہ خانہ گاڑی ریفرنس: نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت کی،

سماعت کے آغاز پر نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے نیب رپورٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی تھی، نیب پراسیکیوٹر منظور لون کا کہنا تھا کہ سہیل عارف اس کیس میں پراسیکیوٹر ہیں، وہ عدالت کے سامنے دلائل دیں گے۔

توہین عدالت سے صرف سیاست دانوں کو نشانہ نہ بنایا جائے

احتساب عدالت  کے جج نے ریمارکس دیے کہ بریت کی درخواست پر نوٹس کیا تھا، نیب کا جواب آجائے اس کے بعد دیکھتے ہیں، بعد ازاں نیب کے پراسیکیوٹر نے بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔  نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سماعت کل کےلیے رکھ لیں، تاہم نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایک ہفتے کا وقت لگے گا۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

Back to top button