نواز شریف کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے کہاکہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، کیونکہ اس نوعیت کا نقصان جذباتی، سیاسی اور قومی سطح پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سوگ کے اس موقع پر وہ ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام سوگواران سے ہمدردی کرتے ہیں۔

انہوں نے خطے میں استحکام، امن اور باہمی احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں اقوام کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ایرانی قوم کو اس عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا کرنے کے لیے حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی عطا کرے۔

Back to top button