لاہورائیرپورٹ پرنواز شریف نےسٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کردیا۔
تینوں رہنماؤں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعمیر نو کے بعد بننے والے اسٹیٹ لاؤن کا دورہ بھی کیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے بریفنگ دی اور ایئر پورٹ کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی لاؤنج، داخلی لابی، مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیرِ نو کی گئی ہے۔ سٹیٹ لاؤنج کو تعمیرنو کے بعد جدت کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی ہے۔
ڈی جی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے بریفنگ میں بتایا کہ یہ منصوبہ مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی طرف ایک قدم ہے، اس سے ایئرپورٹ کی صلاحیت اور خوبصورتی میں بھی بہتری آئے گی۔
