پاکستان کومعاشی قوت بنانےکیلئے نوازشریف آرہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازکاکہنا ہے کہ ایٹمی قوت پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے اور یہی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے نواز شریف آ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازکاپارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھاکہ  ملک و قوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نواز شریف کی روایت ہے، نواز شریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آ رہے ہیں۔ جب بھی ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں ہر بار نواز شریف آ کر مرہم رکھتا ہے، سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وطن واپسی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سفر شروع ہو چکا ہے، وہ لندن سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف روضہ رسول ﷺ کی زیارت بھی کریں گے جبکہ سعودی عرب میں قیام کے دوران اعلیٰ سعودی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ سعودی عرب کے بعد دبئی روانہ ہوں گے جہاں کچھ روز قیام کے دوران ان کی دبئی کی اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔نواز شریف دبئی کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مینار

علاج کے لئے تشریف لائیں

پاکستان پر مسلم لیگ ن کے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

Back to top button