توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی بیان قلمبندکرنےکی درخواست منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے ریفرنس پرسماعت کی ۔نوازشریف کی جانب سے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے ۔نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے نوازشریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظورکرلی۔ عدالت میں سماعت کے آغاز پر ملزمان کی حاضریاں لگائی گئیں۔
وکیل کادلائل میں کہنا تھاکہ ایک دفاع کا بیان رہتاہے،نیب کوبیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی جائے۔ضمنی ریفرنس دائرکرناہوگا،یہ ریفرنس غیرحاضری میں فائل ہوا تھا۔
نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے استدعاکی گئی کہ درخواست پڑھنے کاوقت دیا جائے ۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں کیا مسئلہ ہے نوازشریف کو بلاکر بیان ریکارڈ کرلیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا بیان تفتیشی افسر نے ریکارڈ کرنا ہوتا ہے وہی کریں گے۔تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کرلیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
وکیل صفائی کاکہنا تھاکہ نیب ہمیں سوالنامہ دے دے،ہم تحریری جواب دے دیتے ہیں۔عدالت بھی کیس کی کوئی نزدیکی تاریخ مقررکرے۔
عدالت نے 30نومبر تک نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرانےکی ہدایت کردی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30نومبر تک ملتوی کردی۔