نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان، اہم ملاقاتیں شیڈول

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان ہے۔اہم ملاقاتیں شیڈول ہوں گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ نواز شریف لندن میں پارٹی ورکررز کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔میاں نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے اور لندن قیام کے دوران شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

Back to top button