نواز شریف کی لندن میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی و خوش حالی کےلیے خصوصی دعا

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی اور پاکستان کی ترقی و خوش حالی کےلیے خصوصی دعا کی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن کی مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی، نماز کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کو خوشیاں عطاکرے۔
نواز شریف نے مزید کہاکہ ملک میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،دعا ہے پاکستان آگے بڑھے اور خوش حالی کی منزلیں طے کرے۔
خیال رہےکہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف یکم جون کو لندن روانہ ہوئے تھے۔
