سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنے دور حکومت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کو قربان کر دیا، اگر ریاست دیوالیہ ہو جاتی تو آج کچھ باقی نہ رہتا۔
شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں، 2013 میں 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن نواز شریف نے اندھیرے مٹائے۔
انھوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان دوبارہ ترقی کرے تو21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچیں، نواز شریف آئیں گے تو آٹا اور بجلی سستی ہوگی، نواز شریف آئیں گے تو لوگوں کو روزگار ملے گا، ہم سب کو مل کر ان کا استقبال کرنا چاہئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔
