نوازشریف سیاسی درجہ حرارت کو نیچےلانے کیلئےکردار ادا کریں،فواد چودھری

سینئرسیاستدان فواد چودھری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی تھی، مگر اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

فواد چودھری نے زور دے کر کہاکہ سیاسی استحکام کے لیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو مذاکرات کرنا ہوں گے، اور کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں کی رہائی ایک مثبت تاثر پیدا کرے گی۔

فواد چودھری نے مزید کہاکہ پارٹی کے اندر بھی بیانات میں تضاد موجود ہے، بیرسٹر گوہر کچھ کہتے ہیں تو خیبر پختونخوا کے جونیئر وزیر کچھ اور رائے رکھتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں کہ افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اس بیان سے متفق نہیں ہیں، جو پارٹی میں رائے کے اختلافات کی عکاسی کرتا ہے۔

Back to top button