نواز شریف پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں : رانا ثنا اللہ
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کا استعفیٰ دےکر آج واپس لینا ان کےلیے مشکل ہوگا،ایسی چیزیں وقت گزرنے کےساتھ ساتھ مینیج ہوتی ہیں،اس پر متفق ہیں کہ بلوچستان کےمعاملات کو اولین ترجیح سمجھ کرحکومت اور متعلقہ اداروں کو سنجیدگی سےلینا چاہیے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نےکہا کہ بلوچستان کی 99.99 فیصد آبادی محب وطن،آئین اور قانون پر یقین رکھتی ہےان سے علیحدہ برتاؤ ہوناچاہیے، اختر مینگل کےگلے شکوے سنے اور یقین دہانی کرائی ہےان کی پارلیمنٹ میں موجودگی بلوچستان کےلیے بڑی اہمیت ہے۔
8ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ،اپوزیشن اتحاد نے بڑے فیصلے کر لئے
رانا ثنا اللہ کاکہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمٰن کی اس بات سےمتفق نہیں ہوں کہ بلوچستان میں حکومتی عمل داری ختم ہوگئی ہے، بلوچستان کےکسی علاقے میں کسی دہشت گرد تنظیم کی عمل داری نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نواز شریف پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں سے غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں،یہ بات قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کےلوگوں ک سامنے بھی کی ہے، وزیر اعظم نے دو ہفتے پہلےسب سے ہاتھ ملایا اور غیر مشروط مذاکرات کی بات کی۔