نواز شریف نے مہنگائی میں کمی کو ملک کےلیے خوش آئند قرار دے دیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتِ حال،ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکس چینج کی بلندی سرمایہ کار اور کاروباری برادری کے اعتماد کی مظہر ہے،ترقی کی طرف سفرکی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔
نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیاتھا اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئند ہے،وزیر اعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا ہےکہ مریم نواز وزیر اعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہیں، اللّٰہ تعالیٰ اُن کا ہاتھ پکڑتا ہےجو نیک نیتی اور محنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتےہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف کی بیٹی ہونے کےناطے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں،مجھ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی مثالی عوامی خدمت کےحوالے سے بھی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے،عوامی خدمت کےمعیار اور رفتار سے متعلق ماضی کی روایت آگے بڑھا رہےہیں۔
پاک فوج کشمیریوں کو کبھی نہیں تنہا چھوڑے گی،وزیراعظم آزاد کشمیر
اس موقع پر ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا، میاں صاحب! آپ مریم نواز جیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخر کریں کم ہے۔
ارکان اسمبلی کاکہنا تھاکہ مریم نواز ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں،لوگ دعائیں دےرہے ہیں،ستھرا پنجاب، کسان کارڈ،اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی،دھی رانی پروگرام،بنیادی اور دیہی مراکز اور صحت کے پورےنظام کی اپ گریڈیشن کے کام عوام کی خدمت کے نشان ہیں۔
