NA 130 سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

الیکشن ٹربیونل نے این اے-130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے نواز شریف کے خلاف چیلنج مسترد کر دیا۔ نواز شریف کی جانب سے کیس میں بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل پیش کیے، جبکہ جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا۔
فروری 2024 کے عام انتخابات میں لاہور کی این اے-130 نشست پر نواز شریف 171,024 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو 115,043 ووٹ ملے تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بعد میں نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
