نوازشریف کا طیارہ 21اکتوبر کو دوپہر12بجےلاہور لینڈکریگا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ائیر  پورٹ پہنچیں گے۔سابق وزیراعظم کو پاکستان لانے والا ’امید پاکستان‘ طیارہ صبح ساڑھے 8 بجے متحدہ عرب امارات سے روانہ ہوگا جو دوپہر 12 بجے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔نواز شریف کو وطن لانے والے اس خصوصی طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے۔

خصوصی طیارے میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور صحافی لاہور پہنچیں گے جب کہ پارٹی قائد کے استقبال کے لیے پارٹی رہنما بھی ائیرپورٹ پہنچیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور پہنچنے کے بعد پارٹی کے جلسے میں شرکت کریں

نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

گے جس کے لیے (ن) لیگ نے گریٹر اقبال پارک کے مقام کا انتخاب کیاہے۔

Back to top button