نوازشریف ہی ملک کو آزمائش سے نکالیں گے،ن لیگ

مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ عوام نوازشریف کو آخری امید کے طورپردیکھ رہے ہیں قائد ن لیگ ملک کو آزمائش سے نکالیں گے

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں گے، عوام نوازشریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے، قائد ن لیگ نے ملک کو دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وقت میں ہم پر مقدمات بنائے گئے، جو لوگ آج جیل میں ہیں وہ اللہ پاک کی پکڑ میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، لاڈلا تو وہ ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔16 ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو محمد نوازشریف

حاضرسروس ملٹری اور عسکری اداروں کے افسران نیب میں تعینات

واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے، 15 سے 16 سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ اس ملک میں لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔

Back to top button