ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل مذاکرات ہیں : اعظم سواتی

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کا کہناہے کہ ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذاکرات ہیں، ہم نے عمران خان کو مذاکرات کےلیے راضی کیا ہے، عمران خان اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت ( اے ٹی سی ) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے جاسکے۔
صحافی نے سوال کیاکہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگھلی ہے؟جس پر اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ اللہ کرے کیوں کہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیاگیا،پولیس نے کہاکہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے،سپریم کورٹ میں ملزمان کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: نئےتعینات ہونے والے ججز کا سینئر ججوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ
یاد رہےکہ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں وکلاء سے دلائل طلب کر رکھےتھے۔