اگر حکومت مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہے تو ہم پر حملے کون کرا رہا ہے؟ ؛ رؤف حسن

مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ میں رانا ثناء اللہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہیں تو ہم پر حملے کون کروا رہا ہے؟۔
ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہوتی تو پارٹی دفاترز پر حملے نہ کرتی، ہمیں مرکزی سیکرٹریٹ سے متعلق کوئی نوٹس نہیں ملا، نوٹس ملا ہوتا تو ہم خود جگہ خالی کروا دیتے،
اسرائیل نے عالمی عدالت کا حکم مسترد کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ قانونی طور پر بنایا گیا ہے، تمام ثبوت موجود ہیں، حکومت کہتی کہ تجاوزات ہیں، ہمیں بتا دیتے ہم خود کاروائی کرلیتے۔
