یوٹیلیٹی سٹورزکارپوزیشن کے مذاکرات کامیاب،8دن بعد دھرناختم

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن حکام کے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر سے مزاکرات کامیاب،ملازمین نے آٹھ دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر سے ملاقات۔یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے عہدے داروں نے کہا کہ ہم نے بڑی لمبی جہدوجہد کی آج وفاقی وزیر سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔رانا تنویر نے سٹور بند نہ کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔
انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی
ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور علی عامر نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا مزاکرات کے دوران وزیراعظم ہاؤس سے بھی کال آئی کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ہم ادارے کی ری اسٹرکچرنگ پر بھی کام کریں گے۔یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین نے آٹھ دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان دیا۔
