مذاکرات کافیصلہ محموداچکزئی،راجہ ناصرعباس کریں گے،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پاکستان تحریک بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے احکامات کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر فیصلہ کریں گے کہ مذاکرات کب اور کس کے ساتھ کیے جائیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرنے کہاکہ دونوں اپوزیشن لیڈرز کی تعیناتی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اب مذاکرات کے معاملات ان کے اختیارات میں ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ انہیں میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ میں انفیکشن ہے، اور اگر یہ درست ہے تو یہ تشویش کی بات ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فیملی ملاقاتوں پر سیاست کا اثر نہیں ہونا چاہیے اور پچھلی ملاقات کے دوران بھی انہوں نے اکیلے ملاقات نہ کرنے کا کہا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشتگردی کے حوالے سے کہاکہ اس معاملے میں کوئی نرم رویہ یا سیاست برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ ہماری آپس کی لڑائی میں دہشتگرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ انخلا کے مسئلے پر باہمی رابطے کے ذریعے حل نکالا جائے، پریس ریلیز جاری کرنا مسئلے کا حل نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کے پی حکومت کی طرف سے نئے ہسپتالوں کے اعدادوشمار ان کے پاس نہیں ہیں، البتہ ہیلتھ کارڈ کے اجرا کو اچھا اقدام قرار دیا۔خواتین کے حقوق کے تحفظ اور بچیوں کی شادی کی عمر میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
