9 مئی اور 26 نومبر پرکمیشن کے معاملے پر مزید پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے: شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نےکہا کہ اگر  9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملےپرمزید پیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات کے باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

شوکت یوسفزئی نےکہا کہ احتجاج کا حق ہم سےکسی نےنہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اوانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلےیا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔

پاکستان کے دشمن بانی پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان کیخلاف سازش کررہے ہیں: رانا تنویر

 

حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان ہونے والے مذاکرات سےمتعلق سوال پرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرکمیشن کےمعاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زرمیں اضافے کی ہمیں خوشی ہےمگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہےاس کا بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کےلیےلےرہے ہیں،مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔

Back to top button