مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کی معافی کےلیے نہیں ہوں گے: سینیٹر طلال چوہدری

رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا ہےکہ حکومت نیک نیتی سے ہاتھ بڑھاتی رہی ہے،مذاکرات دھونس دھمکی سے نہیں ہوں گے۔ مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کی معافی کےلیے نہیں ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ مذاکرات کسی این آر او کےلیے نہیں پاکستان کے مسائل کےلیے ہوں گے۔

سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ ملک کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کی معافی کےلیے نہیں ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہاکہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیسےمعافی مل سکتی ہے؟ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کےلیے معافی مانگیں گےتو وقت ضائع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھونس اور دھمکی کو دماغ سے نکالیں اور سیاسی رویہ اختیار کریں۔

دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہے لیکن مذاکرات کا نتیجہ ایک دن میں نہیں نکل سکتا: شوکت یوسفزئی

طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی والے خیبرپختونخوا میں 13 سال مسلسل حکومت کے باوجود کچھ نہ کرسکے۔

Back to top button