امریکہ کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز یابے نتیجہ ہوسکتے ہیں،ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات ابتدائی طور پر ’ٹھیک طریقے سے‘ انجام پائے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ’ابتدائی مرحلے میں بات چیت اچھی رہی، ہم دوسرے فریق کے حوالے سے بہت زیادہ پر امید نہیں ہیں لیکن اپنی صلاحیتوں پر ہمیں پورا بھروسا ہے‘۔
اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان 1979 کے انقلاب کے بعد سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں لیکن دونوں ملکوں نے حالیہ بات چیت کو ’تعمیری‘ قرار دیا ہے، ایران کا کہنا ہے کہ مذاکرات اب بھی ’بالواسطہ‘ ہیں اور عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔