نیہا ککڑ ’کے پاپ سٹائل‘ کاپی کرنے میں ناکام

نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ کی نئی میوزک ویڈیو ’کینڈی شاپ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہے، جہاں تعریف کے بجائے تنقید کی آوازیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں۔
گانے نے ابتدا ہی سے آن لائن صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ گانے کے بول، رقص اور مجموعی انداز میں نیا پن کم اور تکرار زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
کئی صارفین نے ویڈیو کو غیر ضروری طور پر اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس میں کے-پاپ سٹائل کی نقالی کی کوشش کی گئی ہے، جو قدرتی محسوس نہیں ہوئی۔
ڈانس اور بعض اشاروں کو بھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کچھ تبصروں میں نیہا ککڑ پر حد سے زیادہ مختلف دکھنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے گانے کو ’’کرنج‘‘ قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ ٹونی ککڑ کے گانوں میں الفاظ اور دھنوں کی تکرار اب نمایاں ہوچکی ہے۔
کچھ لوگوں نے ویڈیو کے چند مناظر کو نامناسب کہہ کر یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا مقبولیت حاصل کرنے کے لیے فنی معیار کو پیچھے چھوڑا جا رہا ہے۔
