نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نہال ہاشمی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور دیگر رہنما اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنےوالے نہال ہاشمی گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں،وہ 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف بھی رہے ہیں۔
