نظر ثانی درخواست پر نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے قوانین میں ترمیم کردی

حکومت کی جانب سے نظر ثانی درخواست پر نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے قوانین میں ترمیم کردی۔
نیپراکے مطابق پرانے سولر صارفین پر نئے قوانین لاگو نہیں ہوں گے، نیٹ میٹرنگ کے موجودہ معاہدے اپنی مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں گے۔
نیپرا حکام کے مطابق نئے نیٹ میٹرنگ قوانین صرف نئے صارفین پر لاگو ہوں گے، پرانے پروسومرز کو معاہدے کے مطابق ہی بل کیا جائے گا، نیپرا کی ترمیم 9 فروری 2026 سے مؤثر سمجھی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو نظر ثانی درخواست کی ہدایت کی تھی۔
