نیپرا نے بجٹ کے بعد عوام پر بجلی گرادی

نیپرا نے بجٹ کے بعد عوام پر بجلی گرادی۔بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال 2024-25کے لئے دی گئی ہے۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیاگیا۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی2024سے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
بچوں کی اسمگلنگ کیس : صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی
نیپرا کے مطابق بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یامرحلہ وار ،فیصلہ کابینہ کرے گی ۔
