نیپراکابجلی صارفین پر12ارب45کروڑ کااضافی بوجھ ڈالنےکافیصلہ

نیپرانے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر 12 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 42 پیسے مہنگی کی گئی ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں میں کیا جائے گا اور یہ پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام صارفین بشمول کے الیکٹرک پر بھی لاگو ہوگی، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز اس سے مستثنیٰ ہیں۔

نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ جنوری میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 63 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ اضافہ صارفین پر 12 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالے گا۔

 

Back to top button