ایران کیخلاف جنگ میں نصف سے زائد اہداف حاصل کرلئے،نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں ان کے ملک نے اپنے اہم اہداف میں سے نصف سے زیادہ حاصل کر لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پیش رفت نمایاں ہے، تاہم جنگ کے اختتام کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ہزاروں اہلکار مارے جا چکے ہیں اور اسرائیل ایران کی اسلحہ سازی کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچانے کے قریب ہے۔
صدر ٹرمپ 6 اپریل سے قبل ایران سے ڈیل چاہتے ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کا موجودہ نظام ختم ہو سکتا ہے، لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ جنگ کا بنیادی مقصد نہیں تھا۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو اس تنازع کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ کارروائی چار سے چھ ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے، جبکہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی اندازہ ظاہر کیا تھا کہ جنگ مہینوں کے بجائے چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔
اسرائیلی اور امریکی قیادت بارہا یہ مؤقف اختیار کرتی رہی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب ہے، تاہم اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے کی رپورٹس میں اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
