نیتن یاہوکومعافی نہیں ملےگی،اسرائیلی صدرنےٹرمپ کی استدعامسترد کردی

اسرائیلی صدرنےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکوکرپشن کیسز میں معافی کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی ۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر 5 سال سے بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو خط میں نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا میں صدر ٹرمپ کی دوستی اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں، لیکن اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔

اسحاق ہرزوگ کا کہنا تھا یہ یقینی طور پر ایک غیر معمولی درخواست ہے، اسرائیلی عوام کی بھلائی میری پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح ہے۔

 

Back to top button