پی ٹی آئی کی تاریخ میں کبھی احتجاج یا ریلی پرامن نہیں ہوئی ، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کی تاریخ ہےان کااحتجاج یا ریلی پرامن نہیں ہوتی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےسفرا سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ اسلام آباد ریڈ زون کی سکیورٹی ہماری ترجیح رہی ہے،ریڈ زون کی سکیورٹی سے متعلق خصوصی قوانین نافذ کیےگئے،اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کےلیےمقامات کا تعین کیا گیا ہے، قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نےپی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا، ایک جماعت نےحیران کن طورپر 24 نومبر کے اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کیا، ماضی میں اس جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کےالزام پر احتجاج کیا۔

 

ڈی چوک احتجاج : علی امین گنڈاپور نے مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس جماعت کی جانب سے الیکشن میں 35 پنکچرزکا بیانیہ بنایا گیا، جوڈیشل انکوائری میں ثابت ہوا کہ کوئی انتخابی دھاندلی نہیں ہوئی تھی، تحریک انصاف کی تاریخ ہےان کا احتجاج یاریلی پرامن نہیں ہوتی۔

اسحاق ڈار نےمزید کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ کی آمد پر ہی احتجاج کی کال کیوں دی گئی؟اہم موقع پر احتجاج کی کال سے اس جماعت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کو سنگجانی پراحتجاج کا کہا، سیاسی جماعت نےریڈ زون میں ہی احتجاج کرنے پر بےجااصرار کیا، تمام ترکوششوں کے باوجود سیاسی جماعت ضد پراڑی رہی۔

Back to top button